سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں ضلع کونسل کے ممبروں کی دوروزہ اجلاس اختتام پزیر ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلع سوات کے نائب ناظم اعلیٰ عبدالجبار نے کی ۔اجلاس کے پہلے روز نئے ممبروں نے حلف اٹھایا جبکہ دوسرے دن اجلاس میں ممبروں نے اپنے علاقائی مسائل اور ااس کے فوری حل پر بحث کیا اور ان کے لئے بنائے گئے مجویزہ منصوبوں سے ناظم اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ اجلاس سے پی ٹی آئی کے ممبروں نے فنڈ کی تفصیلات نہ ملنے پر احتجاجا کیا اور اجلاسے واک آوٹ کیا، مخالف گروپ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا کہناہے کہ جن ممبران کو ترقیاتی بجٹ دئے گئے ہیں ان کی تفصیل سے اگاہ کیاجائے بصورت دیگروہ عدالت سے رجوع کرینگے۔ بعد میں پی ٹی ائی کے نومنتخب سیدوشریف سے کونسلر سہیل سلطان ایڈوکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر قانونی طور پر ہم عدالت میں گئے تو سٹے لینے سے تمام ممبروں کے فنڈز روک دئیے جائیں گے اور اگر دو تین مہینے بھی روک لیا گیا تو جتنا بھی فنڈ پڑا ہوا ہے وہ اس مدت میں دوبارہ فعال نہیں ہوگا ۔ اس سے نقصان فورم کو ہوگا۔ لہذا ضلعی ناظم کو چاہیں کہ وہ ہمارے سا تھ مل بیٹھ کر یہ مسئلہ حل کریں۔ ہم فنڈ کے استعمال سے مطمئن نہیں ہیں۔ اس موقع پر ضلعی ناظم محمد علی شاہ نے کہاکہ واک اوٹ ایک جمہوری طریقہ کار ہے۔ جب کونسل کے ممبرز کو تحفظا ت ہوتے ہیں ۔ تو وہ اجلاس سے واک اوٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں پی ٹی ائی ممبروں کی اس جمہوری روایت پر ان کو شاباش دیتا ہوں ۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے تحفظات کو دور کریں۔ ان کے تحفظات کو ہم دوتین دنوں کے اندر اندر ختم کریں گے۔ اپوزیشن کے مطالبے میں ایسی کوئی بات نہیں ہے جو ناممکن ہوں اور ہم مل بیٹھ کر ان کے تحفظات دور کرلیں گے۔
سوات میں ضلع کونسل کے ممبروں کی دوروزہ اجلاس اختتام پزیر
