سوات( مارننگ پوسٹ )مینگورکے علاقہ فضا گٹ میں پک اپ گاڑی ڈرائیورسے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری ،11 سالہ بچہ جاں بحق،8افراد زخمی، ریسکیو 1122کے اہلکا رموقع پر پہنچ گئے ،زخمیون کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق سوات مینگورہ کے علاقہ فضاگٹ میں پک اپ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری ہے حادثے میں ایک 11 سالہ بچہ سکنہ جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ بچوں سمیت 8افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمی افراد کا علاج جاری ہے۔
فضا گٹ میں پک اپ گاڑی ڈرائیورسے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری ، بچہ جاں بحق،8افراد زخمی
