پشاور()خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں اور تعلیمی دفاتر میں سہولیات اور تدریسی سٹاف سے متعلق شکایات کیلئے محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم میں ہاٹ لائن قائم کردیا گیا اس حوالے سے مشتہر کئے گئے نمبر پر شہریوں کومحکمہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ براہ راست رابطے کی سہولت دی گئی ہے جبکہ تعلیمی افسران کو بھی اس حوالے سے مراسلے ارسال کردئیے گئے ہیں محکمہ تعلیم کے سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات اور تدریسی عملے سے متعلق شکایات اور کارکردگی جانچنے کے علاوہ صوبے کے تعلیمی دفاتر میں تعینات سٹاف کے حوالے سے شکایات کے ازالے کیلئے محکمہ تعلیم میں شہریوں سے براہ راست رابطے کیلئے کسی قسم کی سہولت نہیں تھی اعلیٰ حکام سے عام شہریوں کی ملاقات بھی مشکل مرحلہ تھا جس کے حل کیلئے اب شہریوں سے رابطے کا ذریعہ پیدا کردیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کی جانب سے0800-33857نمبر پر ہاٹ لائن قائم کیا گیا ہے جس پر محکمہ تعلیم سے متعلق شکایات وصول کی جائیں گی۔
پختونخوا کے سرکاری سکولوں اور تعلیمی دفاتر سے متعلق شکایات کیلئے ہاٹ لائن قائم
