سوات(مارننگ پوسٹ)جمعیت علماء اسلام نے سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے اہلیان گل کدہ کے احتجاجی کیمپ کی حمایت کا اعلان کردیا، اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری پی کے پانچ اعجاز خان نے میڈیا کو بتایاکہ مینگورہ شہر میں عموماََ اور یونین کونسل گل کدہ میں خصوصاََ سوئی گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب عوام کو شدید مشکلات اورپریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے مگر محکمہ گیس کوعوامی مشکلات کا ذرہ بھر احساس نہیں ،انہوں نے کہاکہ گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے حوالے سے یونین کونسل گل کدہ کے عوام نے باربار مظاہرے کئے مگر مسئلہ پھر بھی حل نہ ہوسکا جو محکمہ گیس اورصوبائی حکومت کی نااہلی اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،انہوں نے کہاکہ اگر سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا فوری طورپر خاتمہ نہ کیاگیا تو جمعیت علماء اسلام کے کارکنان گل کدہ کے عوام کے شانہ بشانہ رہیں گے اور اس سلسلے میں ہر قسم کی قربانی دیں گے۔
جمعیت علماء اسلام نے سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے اہلیان گل کدہ کے احتجاجی کیمپ کی حمایت کا اعلان کردیا
