سوات(نامہ نگار) تحصیل کبل ڈھیرو میں شدید بارشوں کی وجہ سے مکان زمین بوس،8سال کا بچہ جاں بحق،اہل علاقہ کے بروقت کارروائی سے باقی ماندہ خاندان کو ملبے سے بحفاظت نکال لیا گیا،حکومت سے امداد کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات 2بجے تحصیل کبل کے نواحی علاقہ ڈھیرو میں سلیم ولد گل بشر کا کچا مکان شدید بارش کی وجہ سے گر گیا جہاں پر ملبے تلے دب کر 8سال کا بچہ سلیمان ولد سلیم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ مقامی لوگوں کے بروقت کارروائی سے خاندان کے دیگر افراد کو بحفاظت ملبے سے نکال لیا گیا اہلیان علاقہ نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ بھر پور تعاون کو یقینی بنایا جائے