ایبٹ آباد (اے پی پی) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے امیر مقام حملہ کیس میں ملوث چاروں ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں انجینئر امیر مقام حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے امیر مقام پر حملہ میں ملوث چاروں ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کر دیا۔ واضح رہے کہ چاروں ملزمان کو اے ٹی سی عدالت نے سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ یاد رہے کہ 2014ء میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی گاڑی کے قریب شانگلہ میں خودکش حملہ ہوا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تاہم خودکش حملہ میں 6 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
امیر مقام حملہ کیس میں ملوث چاروں ملزمان عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری
