پشاور()ایشیائی ترقیاتی بینک خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے لئے صوبائی حکومت کو سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے صوبے میں سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرضہ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس کی منظوری بینک کے ہیڈ کوارٹر نے دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے صوبائی حکومت کو قرضہ دینے کے حوالے سے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں بینک کے سینئر حکام ، اکنامک آفیئر ز ڈویژن کے افسران اور خیبر پختونخوا کے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد اے ڈی بی اور صوبائی حکومت کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے جس کے تحت بینک خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے لئے صوبائی حکومت کو 75ملین ڈالرز کا قرضہ فراہم کرے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کاخیبر پختونخوا میں سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے لئے سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی منظوری
