سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کنزیومر کورٹ نے سوئی گیس محکمے کیخلاف مینگورہ اور سیدو شریف کے عوام کے حق میں فیصلہ سنا دیا،کنزیومر کورٹ کے جج زمردشاہ نے لو پریشر اور لوڈشیڈنگ پر محکمہ سوئی گیس کو بیس لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کردیا،سیدو شریف تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود نے محمکہ سوئی گیس کے خلاف دو مہینے قبل کنزیومر کورٹ میں رٹ جمع کئے تھے