سوات(مارننگ پوسٹ)ملاکنڈ ڈویژن کے سب بڑے ہسپتال سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز میں لیبارٹری ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی اشیاء سمیت دیگر ضروری سامان ناپید، کتا کاٹنے کی ویکسین سمیت ہسپتال فنڈزختم،ایمرجنسی میں موجود لیبارٹری میں ٹائیفائیڈ،بلڈ شوگر ،ایچ سی و ی اور ایچ بی ایس ٹیسٹ میں استعمال ہونیوالے اشیاء کا سٹاک ختم ہونے پر مریض باہر سے ٹیسٹ کرنے پر مجبور ہے ،صوبائی حکومت نے آنکھیں بند کرلیں،سپلائروں نے بھی اشیاء سپلائی کرنے سے ہاتھ اٹھالئے،ہسپتال میں مریضوں کومشکلات کا سامنا،صحت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ذرائع کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل ہسپتال انتظامیہ نے ڈی جی ہیلتھ اورڈیڈک چیئرمین سوات ایم پی اے فضل حکیم خان کو فنڈز کی عدم دستیابی سے کئی بار تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے مگر ان کی جانب سے اہم مسئلے پر کسی قسم کے اقدامات نہیں ہوئے، ذرائع نے مزید بتایاکہ سیدوگروپ آف ہاسپٹلز کو سپلائی کرنے والے سپلائروں نے سابقہ بلوں کی عدم ادائیگی پر مزید اشیا دینے سے انکار کردیا گیا ہے