سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین سٹینڈ نگ برائے معدنیات عزیز اللہ گران نے بیوٹی فکیشن منصوبے میں کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی اورنیب سے ایکشن لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تحقیقات کاآغاز کمشنرملاکنڈڈویژن سے کیاجائے ، کالام اورمینگورہ کی خوبصورتی کے منصوبوں میں کرپشن کرنیوالوں کو بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعلیٰ احکامات جاری کریں ، گذشتہ تین سالوں سے کمشنرسوات میں تعینات ہے، اس دوران ان کے حوالے سے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل میں لوگوں کو دھکیلنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہے ، ان پر دیارکے درخت لے جانے کے حوالے سے اطلاعات بھی زیرگردش ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مینگورہ اورکالام کی خوبصورتی منصوبے میں ہونیوالی گھپلوں کی تحقیقات کی جائے اور اسی میں ملوث افراد کو بے نقاب کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سرکاری لوگ اپنے منصب کاغلط استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ عمران خان کے وژن کے خلاف کام کررہے ہیں جن کی ہم نے پوری تفصیل اکھٹے کردئیے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ کمشنر اپنے دفترمیں لوگوں کوبٹھاکر ان کی بات تک نہیں سنتے انہوں نے کہا کہ کمشنرکے نامناسب رویہ سے عوام بھی عاجز آگئے ہیں۔ جبکہ یہ باتیں بھی زیرگردش ہے کہ کمشنرسوات اورملاکنڈ ڈویژن کے دیگرجنگلات سے قیمتی لکڑی اپنے زیرتعمیربنگلوں میں استعمال کررہے ہیں ، اس بات میں کتنے حقیقت ہے ہم اس کی معلومات اکھٹے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ان تمام عناصرکو اب بے نقاب کرینگے ، جنہوں نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ کمشنرگذشتہ تین سالوں سے سوات میں تعینات ہے۔ لہٰذا اب ان کاتبادلہ ہوناچاہئے ۔ کیونکہ ان کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات اوران کے حوالے سے لوگوں کو کافی تحفظات ہیں انہوں نے کہا کہ مینگورہ اورکالام کی بیوٹی فکیشن منصوبے میں جن لوگوں نے گھپلے کئے ہیں ان کو بے نقاب کیاجائیگا، انہوں نے کہا کہ اس مسئلے میں جلد وزیراعلیٰ محمودخان سے ملاقات کرکے ان کو پوری صورتحال سے آگاہ کرینگے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ فوری طورپراس اہم مسئلے پرنوٹس لیکرتحقیقات کاآغاز کمشنر سے کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرموجودہ کمشنر حکومت کی طرف سے رحمت ہے ، تو ہم اس رحمت سے مستفید ہوچکے ہیں دیگرعلاقوں کو بھی اس رحمت سے مستفید کیاجائے۔ اگر یہ زحمت ہے تو پھرہم اکیلے گنہگار نہیں انہوں نے نیب سے بھی مطالبہ کیا کہ کمشنر کے حوالے سے زیرتعمیر بنگلوں میں ملاکنڈڈویژن کے قیمتی لکڑی استعمال کرنے کی اطلاعات زیرگردش ہیں ، لہٰذا نیب بھی فوری طور پر اس سلسلے میں ایکشن لیں تاکہ قومی دولت کاضیاع نہ ہوسکیں۔
سوات بیوٹی فکیشن منصوبے میں کروڑوں روپےکرپشن ،زمہ داران کیخلاف فوری کارروائی اورنیب سے ایکشن لینے کامطالبہ
