سوات (مارننگ پوسٹ)ٹریفک وارڈن سسٹم سے نہ صرف سوات بلکہ صوبے کے تمام بڑے شہروں کے ٹریفک نظام میں انقلابی تبدیلی آچکی ہے اب سوات میں شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوراہوں پر سیکٹر وائز تقسیم سے بھی ٹریفک نظام مزید بہتر ہوجائیگا ٹریفک نظام کی بہتری میں عوام کا تعاون بھی انتہائی ضروری ہے جس کے بغیر مسائل بہت ہی کم حل ہوتے ہیں خدا کا شکر ہے کہ سوات کے عوام قانون پسنداور تعاون کرنے والے لوگ ہیں اور اسی طرح تعاون جاری رہا تو اس شہر کے تمام مسائل بتدریج حل ہوں گے ان خیالات کا اظہار سوات کے ٹریفک انچارج وزیر حسین نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’ د سوات رنگونہ‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا موصوف نے مینگورہ جیسے گنجان آباد شہر میں ٹریفک اژدھام کو کنٹرول کرنے میں کافی شہرت حاصل کی ہے وزیر حسین نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ٹریفک پولیس کے حالیہ اقدامات کی بدولت غیر قانونی اور غلط پارکنگ کا مسئلہ مینگورہ شہر میں تقریباً ختم ہو چکا ہے اور اب تو تنگ چوراہوں پر بھی ٹریفک رواں دواں رہتی ہے اس کیساتھ ڈی آئی جی اور ڈی پی او کے احکامات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پارکنگ پلیس قائم ہوچکے ہیں جن میں شہر کے اندر آنے والے لوگ گاڑی پارک کر سکتے ہیں اس کیساتھ نئے اقدامات اور پالیسی کے نتیجے میں پلازوں میں بھی پارکنگ ہوتی ہے شہریوں کا فرض ہے کہ سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنے کی بجائے پارکنگ ایریا میں جائیں تو ٹریفک مسئلہ پیدا نہیں ہوگا اور ہم زیادہ مہذب اور منظم شہری بھی کہلائیں گے انہوں نے کہا کہ لوگوں میں شعور آجا نا چاہیئے کہ وہ ایمر جنسی گاڑیوں کو فوری راستہ دیا کریں مگر ہمارے ہاں سڑکوں باالخصوص تنگ چوراہوں پر اکثر یہ بھی مسئلہ بن جاتا ہے اس کیساتھ بڑا مسئلہ یہ کہ رکشہ اور موٹر سائیکل مقررہ لائن سے نکل جاتے ہیں اور یہی بات ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا کردیتی ہے ہر شہری کو قانون کی پاسداری کرنی چاہیئے اس کے علاوہ والدین کو چاہیئے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے نہ دیں کیونکہ وہ بچے ڈرائیونگ قوانین سے بے خبر ہوتے ہیں اور اکثر حادثات کے باعث بن جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام بڑے شہروں کی طرح مینگورہ میں بھی پولیس ڈرائیونگ سکول موجود ہے جو لوگ چاہتے ہیں وہ گاڑی چلائیں اور ڈرائیونگ سیکھیں تو وہاں سے سیکھ سکتے ہیں اسی طرح وہ ڈرائیونگ کیساتھ ٹریفک اصولوں سے بھی آگاہ ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈ بھی ایک گھمبیر مسئلہ ہے اور بیشتر اوقات مہلک حادثات کا باعث بن جاتا ہے جس سے اجتناب ضروری ہے انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کیلئے مختص ہوتا ہے اسلئے اگر کوئی اگر فٹ پاتھ ہرگاڑی کھڑی کرتا ہے تو ہ قانوناً جرم ہے لہٰذا خود بھی مہذب شہری بن کر اپنی ذمہ داری نبھائیں اور ایسا غلط کام کرنے سے اجتناب کریں ۔
سوات میں ٹریفک وارڈن سسٹم سے ٹریفک نظام میں انقلابی تبدیلی آچکی ہے،ٹریفک انچارج
