سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل جاری ، ضلعی الیکشن کمیٹی نے تحصیل خوازہ خیلہ کیلئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا ، ڈسٹرکٹ چیئرمین رحمت علی خان نے تحصیل خوازہ خیلہ کیلئے نو منتخب عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق سوات میں عوامی نیشنل پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں تحصیلوں اور یونین کونسلوں کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے اس سلسلے میں تحصیل خوازہ خیلہ کی کابینہ مکمل کر دی گئی ضلعی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین رحمت علی خان ، حسین علی خان اور شاہ دوران خان کے نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے محمد شعیب صدر ، عزیز الوہاب سینئر نائب صدر ، عمر علی نائب صدر اول ، اکبر علی نائب صدر دوم ، محمد آیاز خان نائب صدر سوئم ، عابد علی جنرل سیکرٹری ،نثار خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، داؤد خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، واجد علی جائنٹ سیکرٹری ، محمد حیات جائنٹ سیکرٹری دوم ، محمد آیاز خان سیکرٹری مالیات ، شہباز سیکرٹری اطلاعات و نشریات ، حیدر علی خان سیکرٹری ثقافت جبکہ محمد افضل خان سالار منتخب ہو گئے ہیں ۔ اس موقع پر ضلعی چیئرمین الیکشن کمیٹی رحمت علی خان نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ نو منتخب کابینہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کیلئے دن رات کام کریں اور اے این پی کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار اد اکریں ۔
سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل جاری ،خوازہ خیلہ کیلئے نو منتخب عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری
