صوبائی پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ضلع سوات کے سرکاری ہسپتالوں کیلئے مردانہ نرسنگ سٹاف کی تقرری پر کام شروع کردیا گیا ہے جس کیلئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کو فہرست ارسال کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق سوات کے ہسپتالوں میں مردانہ نرسنگ سٹاف کی خالی اسامیوں پر تعیناتی کیلئے پبلک سروس کمیشن کو6اسامیاں دی گئی تھیں جہاں سے ٹیسٹ اور امتحان میں کامیاب امیدواروں کی فہرست ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کردی گئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ اس فہرست کے تحت آئندہ چند روز میں نئے سٹاف کو تقرر نامے جاری کردیئے جائینگے ۔
سوات کے سرکاری ہسپتالوں کیلئے مردانہ نرسنگ سٹاف کی تقرری پر کام شروع
