سوات(مارننگ پوسٹ) محکمہ سوئی گیس (SNGPL)کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کنزیومر کورٹ ضلع سوات کے عدالت میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود نے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف محکمہ سوئی پر توہین عدالت کا مقدمہ 17/12/018 کوعدالت ہذا میں دائر کیا تھا ، جسکا تفصیلی فیصلہ فاضل عدالت نے محکمہ سوئی گیس ( SNGPL) کو خیبر پختونخوا ایکٹ1997 سیکشن 16کے تحت (Conviet)قصور وار قرار دیکر بیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ، جس میں10لاکھ روپے بطور (areas)لینڈر یونیو وصو ل کیا جائے گا ، فاضل عدالت نے مذکورہ محکمہ گیس کو مذکورہ ایکٹ کے سیکشن15کے تحت باقی دس لاکھ روپے درخواست گزار اور دوسرے متاثرہ صارفین لوڈشیڈنگ کو مساوی حصہ پر ادا کرنے کی بھی ہدایت کی ، فاضل عدالت نے محکمہ سوئی گیس (SNGPL) کو فیصلے پر اس کی اصلی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقنی بنانے کی مزید ہدایت کی ، فاضل عدالت نے فیصلہ ہذا کی کاپی بمع وارنٹ ڈپٹی کمشنر /دسٹرکٹ افیسر ریونیو سوات کو برائے وصولی جرمانہ بمطابق سول پراسس ڈیفالٹر محکمہ سوئی گیس (SNGPL)کے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سے وصولی کا بھی حکم دیا گیا ، عدالت کے اس اہم فیصلے پر ڈاکٹر خالد محمود خالد نے انصاف پر مبنی فیصلہ قرار دیا ، اور عوامی حلقوں نے فاضل عدالت اور ڈاکٹر خالد محمود خالد کو خراج تحسین پیش کیا ، ڈاکٹر خالد محمود خالد نے مزید کہا کہ میں مینگوراور سیدو شریف سمیت نو یونین کونسلوں کے عوام کو یقین دلایا کہ میں ہر فورم پر عوام کے حقوق کے اصول کیلئے لڑونگا اور کسی کو بھی عوام کے حقوق غضب نہیں کرنے دونگا ۔
سوات محکمہ سوئی گیس سے10لاکھ روپے بطور بقایاجات لینڈر یونیو وصو ل کیا جائے گا۔عدالت
