سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کے مختلف سرکاری سکولوں میں بچوں کو قدرتی اور انسان کی پیدا کردا آفات سے نمٹنےکے بارے میں ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا بچوں کے درمیان کوئز مقابلہ بھی کیا گیا۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز سوات کے سرکاری سکولوں سے منتخب کئے گئے 20 بچوں کو قدرتی آفات اور فرسٹ ایڈ کے بارے میں خوازہ خیلہ کہ ایک سکول میں غیر سرکاری تنظیم ایس آر ایس پی کیجانب سے ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں سکول بچوں کو درپیش خطرات اور قدرتی آفات کے بارے میں سمجھایا گیا اور ان کو عملہ مظاہرے بھی کروائے گئے، اس کے علاوہ بچوں کے درمیان سوالات کا مقابلو ں کا انعقاد بھی ہوا جس میں قدرتی آفات کے بارے میں ان سے سوالات پوچھے گئے پروگرام کے آخر میں بچوں میں اچھی کار کردگی پر انعمات بھئی تقسیم کئے گئے