سوات(مارننگ پوسٹ) سوات سے تعلق رکھنی والی تائی کوانڈو کے ننھی سٹارکو صوبائی حکومت نے تین لاکھ روپے نقد اور تائی کوانڈو کھیل کے لئے وسائل دینے کا اعلان کردیا، سوات سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ تائی کوانڈو کی کھلاڑئی عائشہ آیاز کو وزیراعلی خیبر پختون خوا نے جمعرات کے روز اپنے دفتر میں دولاکھ روپے نقد اور خواتین کھلاڑیوں کے لئے سہولیات دینے کا اعلان کردیا،
سوات میں عائشہ کے لئےتائکوانڈو میٹ لگانے کا بھی اعلان , اس سے قبل سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے عائشہ ایاز کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیاتھا۔ آٹھ سالہ عائشہ ایاز نے دوبئی میں انٹرنیشنل تائی کوانڈو مقابلوں میں پاکستان کے لئے کانسی کاتمغہ حاصل کیاتھا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی عائشہ ایاز کو ملنے کا وقت دے دیاہے ۔
سوات کی 8 سالہ ننھی سٹارکو صوبائی حکومت نے تین لاکھ روپے نقد اور تائی کوانڈو کھیل کے لئے وسائل دینے کا اعلان کردیا
