سوات(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہاہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف بجٹ اسمبلی میں پیش کرکے عوام کی چیخیں نکال دیئے۔صحابہ کرا م کی شان میں گستاخی پر وزیر اعظم قوم سے معافی مانگیں۔مہنگائی کی سونامی نے ہر پاکستانی کو پریشانی میں مبتلا کردیاہے۔حکومت ناکامی سے دوچار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کبل کے علاقہ کوٹلئی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہویے کیا۔انہوں نے کہاں کہ حکومت قوم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ پیش کرنے پر عوام کی چیخیں نکال دیئے۔مہنگائی کی سونامی نے ہر طرف تباہی مچادی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد پارٹی ہے جوکہ کرپشن سے پاک اور بے داغ ہے۔پاکستان کو کرپشن سے پاک قیادت جماعت اسلامی فراہم کر سکتی ہے۔اس موقع پر تحصیل کبل کے ناظم حاجی رحمت علی اور علاقائی مشران نے بھی خطاب کیا