سوات(مارننگ پوسٹ)ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج سعید وزیر ،ایم پی اے فضل حکیم ،تحصیل ناظم اکرام خان اور قومی وطن پارٹی کے زونل چیرمین فضل رحمان نونو اوردیگر نے شہید امن صحافی موسی خان خیل کے دسویں برسی کے موقع پرخپل کور ماڈل سکول کے ہال میں منعقدہ ایک خطاب کرتے ہوئےاُنہوں نے کہا کہ کے قیام امن میں عوام اور فورسز کے ساتھ ساتھ صحافیوں کا ایک ناقابل فراموش کردار ہے جنہوں نے اپنے فرائض کی بجاوری کی خاطر اپنی جانو ں کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے لہو سے سوات میں امن کے پھول کھلانے کے لئے اپنے آج کو ہمارے کل پر قربان کیا امن کے شہیدوں کی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی اس سے قبل جیو نیو ز کے رپورٹراور شہید موسی خان کے بھائی عیسی خان خیل نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانو ں کو خوش آمدیدکہا اور شہید موسی خان خیل کے صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی سوات الیکٹرانک میڈیا ایسویسی ایشن کے چیرمین شیرین زادہ اور صدر سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن نیازاحمد خان نے بھی سوات میں کشیدگی کے دوران صحافیوں کو درپیش مشکلات اور بھر پور طریقے سے صحافتی خدمات آنجام دینے اور قیام آمن کے لئے کی گئی کاوشوں کو شرکاء کے سامنے رکھا اُنہوں نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے ہر مشکل گھڑی میں سوات کے حالات کو کیمروں کے آنکھ کے زریعے پورے دنیا کو دکھایا اور اس دوران سوات کے چار صحافیوں جن میں موسی خان خیل بھی شامل ہے نے اپنے جان کا نذرانہ پیش کیا اُنہو ں نے کہا کہ اتنے قربانیوں کے باوجود ہمیں حکومت کے طرف سے نہ تو کوئی ایوارڈ دیا گیا اور نہ حکومتی سطح پر ہماری قربانیوں کا اعتراف کیاگیا اُنہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سوات کے صحافیوں کے حوصلہ افزائی کے لئے سرکاری اعزازات کا اعلان کریں اور سوات میں ان کے نام یادگارتعمیر کریں ۔
سوات میں شھید امن صحافی موسی خانخیل کی دسویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
