سوات(مارننگ پوسٹ)مادری زبانوں کے عالمی دن کے مناسبت سے مینگورہ میں واک کا اہتما م،ادیبوں،شعرا اورسول سوسائٹی کی شرکت ،زبانوں کی اہمیت اجاگرکرنے کے حوالے سے نعرے بھی لگائے گئے،اس سلسلے میں گذشتہ روز پختوادبی کلتوری نڑیوالہ جرگہ کے زیر اہتمام واک کیا گیا جس کے شرکاء پلے کارڈ اٹھائے سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے جرگہ کے چیئرمین بخت زردریاب،سرپرست اعلیٰ شعیب خان،سینئر نائب صدر فضل حمیداوردیگر نے کہاکہ دنیا میں ساڑھے چھ ہزار سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے سرپرستی نہ ہونے کے سبب پانچ سو سے زائد زبانیں مکمل طورپرنایاب اورناپیدہوچکی ہیں،انہوں نے کہاکہ قوموں کی پہچان ان کی زبان اورثقافت ہوتی ہے جس کے فروغ اورترقی کیلئے کام کرنا ان قوموں کی ذمہ داریوں میں شامل ہے،انہوں نے کہاکہ ہم پشتوزبان کی ترقی کیلئے اپنی مددآپ کے تحت عملی جدوجہدکررہے ہیں تاہم حکومت کو اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے چاہئے انہوں نے کہاکہ حکومت جگہ جگہ ہال قائم کرے جہاں پرشعراء اور ادیب زبانوں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھانے سمیت ادبی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں جبکہ پشتوزبان کو ایم اے تک لازمی مضمون قراردیا جائے۔