سوات()اپوزیشن لیڈرضلع کونسل سوات احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تبدیلی کے نعرے سے سیاست کی کایا پلٹ دی ہے اور حکومتی مشینری کو کرپشن و اقرباء پروری سے پاک کردیا ہے ہم انسانیت اور انصاف کی سیاست کررہے ہیں ہم وقتی سیاست اور عوام کو زبانی جمع خرچ کے ساتھ بلند بانگ دعوؤں پر ٹرخانے پر یقین نہیں رکھتے ہماری سیاست کا مقصد غریب عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت ہے انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عظیم مشن ہے جس کا صلہ دنیا و آخرت میں بہترین ہے وہ سیدو شریف میں ضلع کونسل پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں حبیب اللہ ،سہیل سلطان ایڈوکیٹ،فضل ربی راجا ،حمید خان ،بہادر خان،خیراد محمد ،اسحاق خان ،عدنان خان،واجد علی،حیدر علی،ابن امین،شوکت علی،سلطان روم،فضل اکبر بابا اور ممبران نے مختلف ترقیاتی امور پر تجاویز و سفارشات پیش کیں اور ضروری فیصلے کئے گئے احمد خان نے پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ تبدیلی کے مشن کو کامیابی سے پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر سطح پر نوجوانوں کو فعال بنائیں انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے ہمیں اتحاد واتفاق سے عوامی مسائل حل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی فنڈز اور منصوبے عوام کی امانت ہیں جن کی معیارپر کوئی سمجھوتانہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت اور معیاری خدمات کی فراہمی حکام اور سیاستدانوں ہم سب کا فرض ہے اس لئے ہم دن رات کام کرکے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے اور نوجوان حکومت کی کامیابی اورمعاشرے سے ظلم ،کرپشن اور نا انصافی کو ختم کرنے کیلئے بھر پور کوشش کریں