سوات (مارننگ پوسٹ) ثانوی و اعلیٰ تعلیمی بورڈ سیدو شریف سوات کے ایک پریس ریلیز کے مطابق میٹرک سالانہ امتحان 2019کے سپر وائزری سٹاف کے انتخاب کیلے سنٹرل ڈرا کل یعنی 02-03-019 بروز ہفتہ دوپہر دو بجے سوات تعلیمی بورڈ میں ہوگا ، جس میں ، بونیر اور شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرین کے علاوہ سیکر ٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن خیبر پختونخوا ، تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین ، بورڈز کے پروگرامرز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی EMIS CELLایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن صوبہ خیبر پختونخوا ، الیکٹرانک اور فرنٹ میڈیا کے نمائندے شرکت کریں گے ، سنٹرل ڈرا کا مقصد شفاف اور ہر قسم کے مداخلت سے پاک ہونا ہے ، ڈراEMIS CELLکے دیئے گئے ڈیٹا کے مطابق ہوگا ، اس مقصد کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں ۔
میٹرک سالانہ امتحان 2019کے سپر وائزری سٹاف کے انتخاب کیلے سنٹرل ڈرا کل سوات تعلیمی بورڈ میں ہوگا
