سوات (مارننگ پوسٹ ) سوات مینگورہ، خوزہ خیلہ، بریکوٹ ، کبل اور مختلف علاقوں میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف مظارہرے ، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ نشاط چوک میں متحدہ مجلس عمل کے زیراہتمام عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ اور بعدمیں جلسہ منعقد ہوا جلسے سے متحدہ مجلس عمل کے صدر قاری محمو د نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور بلا تاخیر بھارت کے خلاف سخت جواب دیاجائے انہوں نے کہاکہ بھارت غاصب نے ہمیشہ مسلمانوں پر ظلم ڈھائے اور اب وقت آگیاہے کہ بھارت کو سبق سیکھایاجائیں، اس طرح خوازہ خیلہ میں بھی بھارت کی طرف سے پا کستان پر جنگ مسلط کر نے کی مذموم کو ششوں اور پا ک فوج کے ساتھ مکمل اظہا ر یکجہتی کے لئے ایک ریلی نکا لی جس کے قیا دت جمعیت علما ئے اسلام تحصیل خوازہ خیلہ کے امیر مولا نا سید قمر اور جنرل سیکر ٹری عبدالعلیم نے کی بھا رت کیخلاف احتجا جی ریلی میں جمعیت علما ئے اسلام تحصیل خوازہ خیلہ کے سیکڑوں کا رکنوں نے شرکت کی ریلی اور جلسہ میں شریک شرکا ء نے بھا رت مو دی سرکا ر کیخلا ف اور پا کستان پا ک فوج کے حق میں زبر دست نعرہ بازی کی بھا رت کیخلا ف ہو نے والے احتجا جی جلسہ سے خطاب کر تے ہو ئے مقررنین نے کہا کہ ساری پا کستان قوم اور تمام سیا سی جما عتیں اپنی فوج کی پشت پر شا نہ بشانہ کھڑ ے ہیں اور قوم کا بچہ بچہ پا کستان پرہر قسم قربا نی کے لئے تیا ر ہیں پا کستا نی قوم اور پا ک فوج بھا رت کے ہر جا رحیت کا منہ توڑ جو اب دینے کی بھر پور صلا حیت رکھتے ہیں مقررنین نے کہا کہ جمعیت علما ئے اسلام تحصیل خوازہ خیلہ کے کا رکن اور عوام پا ک فوج کو سلا م کر تے ہیں جنہوں نے بھا رت کو منہ توڑ جو اب دیکر ان کے نا پا ک عزائم کو خا ک میں ملا دی ہے ۔
سوات مینگورہ، خوازہ خیلہ، بریکوٹ ، کبل اور مختلف علاقوں میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف مظارہرے
