سوات(مارننگ پوسٹ) وزیر اعلی محمود خان کے افتتاح کے باوجود جنرل بس سٹینڈ کی منتقلی نا ہوسکی،سبزی منڈی کی منتقلی بھی سرد خانے کے نظر،کافی عرصہ سے میونسپل کیمٹی پلازہ کی بلڈنگ تیار ہوکر کھڑاہے،دکانیں کرایہ پر نا دینے کے باعث بلڈنگ بھوت بنگلہ بن گیا،مینگورہ شہر میں نکاسی آب کا ناقص انتظام درست کرنا بھی ہوا میں معلق،شہریوں کو صاف اور شفاف پانی کی فراہمی بھی خواب بن گیا ہے،جنرل بس سٹینڈ اب بھی زیر تعمیر ہے جنرل بس سٹینڈ سے سروس شروع نا کرنے پر لاگوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی نے جنرل بس سٹینڈ کا افتتاح تو کردیا ہے مگر اس کے ساتھ کافی عرصے سے میونسپل پلازہ بھی تعمیر ہونے کے باوجود اس کی دکانیں کرایہ پر نہیں دی جا رہی ہیں
وزیر اعلی محمود خان کے افتتاح کے باوجود جنرل بس سٹینڈاور سبزی منڈی کی منتقلی نا ہوسکی
