سوات(مارننگ پوسٹ) مال مفت دل بے رحم،سوات میں سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال،سرکاری خزانے کو ماہانہ لاکھوں کا ٹیکہ،ایک آفیسر کیساتھ ضرورت سے زیادہ گاڑیاں ہونے سے ان کے چہتیوں اوررشتہ داروں کے زیر استعمال، سرکاری آفیسرزکے بچوں کو سکول لے جانے اور آنے والے گاڑیوں اور سرکاری ڈرائیورز کی خدمات بھی حاصل ہے،ایم پی اے عزیزاللہ گران نے سرکاری گاڑیوں کی غیر ضروری استعمال اور اخراجات کے حوالے سے پورے معلومات اکھٹے کر لئے ہیں جو جلد وزیر اعلی کو پیش کرینگے۔ایک اہم زرائع نے انکشاف کیا ہے سوات میں سرکاری آفیسرز کے لئے جو سرکاری گاڑی مقرر ہے وہ اس کے استعمال کے بجائے ان آفیسرز کی چہتیوں،رشتہ داروں اور دوست احباب کے زیر استعمال ہے،دریں اثناسوات میں سرکاری گاڑیوں کی غیر سرکاری لوگو ں کی استعمال ایک فیشن بن چکا ہے اور سرکاری گاڑیوں کا عام لوگ استعمال کرکے فخر تصور کرتے ہیں