سوات(مارننگ پوسٹ )پشتو،اردواورپنجابی فلموں اورڈراموں کے ناموراداکار ممتاززیب خان نے کہاہے کہ وہ عرصہ درازسے اپنے فن کے ذریعے لوگوں کومحبت کاپیغام دے رہے ہیں،ان کی ہرفلم اورڈرامہ سبق آموزہوتا ہے جس میں نئی نسل اور عوام کیلئے محبت کا پیغام ہوتا ہے ،موجودہ ڈرامو ں اور فلموں سے مطمیئن نہیں ہوں کیو نکہ ان میں ماردھاڑ کے سواکچھ نہیں ہوتاجس کی بڑی وجہ سینسر بورڈکا نہ ہونا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں فلم بندی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ایکٹنگ کا شوق بچپن سے تھا اورپہلاڈرامہ تھیٹر کی شکل میں تیرہ سال کی عمر میں کیا تھا وہ کافی عرصہ چلا جس کی کامیابی کے بعد مستقل طورپر اس فیلڈ میں آگیا اور اب تک سینکڑوں ٹی وی ڈراموں،ٹیلی فلموں اور بڑی سکرین کی فلموں میں کام کرچکا ہیں اس دوران کچھ عرصہ تک ریڈیو کے ساتھ بھی وابستہ رہا جہاں پر نیوزکاسٹر اور صداکار کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گاہے گاہے ڈراموں میں بھی کام کرتا رہا ،انہوں نے کہاکہ اس وقت کے مشہورڈراموں اور فلموں میں گلِ لالہ،گلِ سنگ،بیاباں،کروبی،رشتے،جیوا،ہم لوگ،ریزہ ریزہ،سوکھا ساؤن،موسم ،سحر وغیرہ شامل ہیں جن میں فلمیں،ڈرامے اورسیریل شامل ہیں جنہیں اس وقت بڑی پذیرائی ملی اوربیشترہٹ بھی ہوئے جنہیں آج بھی لوگ انٹر نیٹ کے ذریعے دیکھ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ اس زمانے میں سٹیج ڈراموں میں اس وقت کے سیاسی قائدین کو بھی مدعوکیا جاتا تھااور وہ آکربڑے شوق سے ہمارے ڈرامے دیکھتے تھے ،انہوں نے کہاکہ اردو،پشتواورپنجابی فلموں میں بدرمنیر، سلطان راہی ،ندیم ،آصف خان،نعمت سرحدی اوردیگر ناموراداکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں جبکہ زیادہ تر ویلن کا کرداراداکیا ہے تاہم اس میں بھی لوگوں کو مثبت پیغام دیا ہے ،انہوں نے کہاکہ ایکٹنگ میرا شوق ہے تاہم اپنے بچوں میں سے کسی کواس فیلڈ میں نہیں لایا اورنا ہی لانا چاہتا ہوں،انہوں نے کہاکہ 1986میں سیاست میں آیا اور ڈسٹرکٹ کونسل کاالیکشن لڑ اجس میں کامیابی حاصل کی ،اس دوران مختلف سرکاری عہدوں سمیت اطلاعات کی وزارت دینے کی بھی پیشکش ہوئی جسے میں نے قبول نہیں کی ،انہوں نے کہاکہ چودہ سال بعدسوات آیاہوں جیسے سوات خوبصورت ہے ایسے ہی یہاں کے لوگ خوبصورت ،مہمان نوازاور محبت کرنے والے ہیں اب یہاں سے واپس جانے کو جی نہیں کرتا ،انہوں نے کہاکہ پہلے لوگ آٹوگراف لیتے تھے اور اب ہمارے ساتھ سلفیاں بنارہے ہیں جو ان کی ہمارے ساتھ محبت کا ثبوت ہے۔
چودہ سال بعدسوات آیاہوں جیسے سوات خوبصورت ہے ایسے ہی لوگ خوبصورت اورمہمان نواز ہیں، ناموراداکار ممتاززیب
