سوات (مارننگ پوسٹ) سیاحت کی فروغ کے لئے اور سیاحوں کو سہولیات دینے کے لئے ڈی سی سوات، ڈی پی او اور تمام افسران کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔ سوات میں آنے والے لاکھوں سیاح سوات کے عوام اور انتظامیہ کے مہمان ہے اور ان کو عزت دینا ہم سب کی ذمہ داری اور روایات ہیں۔ ایم پی اے فضل حکیم کی گفتگو ،انہوں نے مزیدکہاکہ ضلع انتظامیہ کو ہدایات دی گئی ہے کہ کوئی بھی سیاحوں سے زیادہ رقم وصول نہ کیاجائے اور اس سلسلے میں اے سی سوات نے کئی ہوٹلوں کوجرمانہ کیاہے اور زیادہ رقم ادا کرنے والے سیاحوں کو رقم واپس کردی گئی ہے۔ مزید انہوں نے کہاکہ سوات کے غیور عوام سیاحوں کواپنے مہمان سمجھتے ہیں اور ان کو عزت دے رہے ہیں۔