سوات(مارننگ پوسٹ)مینگورہ: پشاور کی مہوش عبداللہ نے ایبٹ آباد کی کائنات ریئس کو ہرا کر خیبر پختون خواں ویمن بیڈمنٹن چمپئین شپ جیت لی جب کہ ڈبل ایونٹ میں ایبٹ آباد کی کائنات رئیس اور عالیہ گل نے پشاور کی مہوش اور اقراء کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی، چمپین شپ سوات کے بیڈمنٹن ہال میں منعقد ہوئی جس میں صوبہ بھر سے آٹھ اضلاع کے بیس سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، سوات میں خواتین کھیلوں کا یہ پہلا صوبائی ایونٹ تھا جو نہایت کامیابی سے اختتام پزیر ہوا،ایونٹ کاانعقاد سوات بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور خیبر پختون خواں سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے کیا تھا، فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اور ایس پی ملک اعجاز تھے، خیبر پختون خواں بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی ، سیکرٹری امجد ، کوچ حیات اللہ، سوات بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے صدر یحی دولت خیل ، نعمت اللہ، ضیاء اللہ خان، اکرام خان ، ایبٹ آباد کے لالا وحیدبھی شریک تھے، ڈی سی سوات نے کامیاب کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ انہیں سوات میں خواتین کے کامیاب ایونٹ منعقد ہونے پر خوشی ہے انہوں نے کہا کہ جلد ہی قومی سطح پر بیڈمنٹن مقابلے کئے جائیں گے جس میں ضلعی انتظامیہ بھر پور معاونت کرے گی،آخر میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیا ں تقسیم کی گئیں۔