سوات ،کبل(مارننگ پوسٹ)وکیل کی دھمکیوں سے تنگ آکر معذور شخص کبل پریس کلب پہنچ گیا،پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ،خیبر پختونخواہ بار کونسل ،صدر ڈسٹرکٹ بار،صدر پاکستان ،وزیر اعظم عمران خان ،عدلیہ اور سرکاری اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں غریب شخص ہو مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کرے اور پاکستان بار کونسل وکیل موصوف کا لائسنس منسوخ کرکے نااہل قراردیاجائے۔ان خیالات کااظہار تحصیل کبل کے گاؤں برہ بانڈئی کے رہائشی جبرائیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام پور کارہائشی وکیل جہانگیر ایڈوکیٹ میں نے اپنا ہائی کورٹ مینگورہ بینچ میں وکیل مقرر کیا تھا اور اس کا فیس میں نے بروقت ادا کیا خلاف فریق نے میرے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کیا تھا تو میں نے ان کے ساتھ بات کیا لیکن انہوں نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے میں ساتھ سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئے تو میں نے وہا ں پر اپنے لئے دوسری لیڈی وکیل مقرر کیا اور اس نے میرا مقدمہ بھی جیت چکا ہے تو بعد میں جہانگیر ایڈوکیٹ کو پتہ چلا کہ جبرائیل نے مقدمہ جیت لیا ہے تو انہوں نے مجھ سے ناجائز پیسوں کا مطالبہ کیا۔حالانکہ جس کیس کے وہ پیسے لینا چاہ رہاہے اس میں اس کاکوئی عمل دخل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میری ماں کے جائیداد میں حصے کا ہائی کورٹ میں وکیل جہانگیر نے کیس لڑا۔جس کے مذکورہ وکیل نے دس ہزارروپے ایڈوانس جبکہ ہر پیشی میں تین /چار ہزار روپے بھی وصول کئے۔جب کیس ختم ہوا توجہانگیر کے رابطہ کرنے پر اسکے دفتر جاکر میں نے مزید تین ہزار روپے مبارکباد کے ادا کئے۔جب میرے ماموں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرائی تو میرے چار بار رابطہ کے باوجود وکیل جہانگیر میرے ساتھ اسلام آباد نہ گیا۔ جس پر میں نے وہاں اپنے لئے ایک وکیلہ رکھ لی۔کیس میں راضی نامہ کے بعد وکیل موصوف اب مجھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا تقاضاکررہا ہے۔اور یہ کہہ رہاہے کہ وہ وکیلہ ثمینہ خان بھی میں نے تمہارے لئے رکھ لی تھی۔انکار پر اس نے میرے خلاف کنزیومر کورٹ میں کیس دائر کردیا۔ جس کا فیصلہ بھی عدالت نے میرے حق میں دیدیا۔لیکن وکیل جہانگیر نے اب دوبارہ میرے خلاف کیس دائر کرارکھا ہے۔جبکہ مجھے دھمکیاں بھی دے رہاہے۔اس موقع پر انہوں نے صدر پاکستان،اعلیٰ عدلیہ اور دیگر سرکاری اداروں سے تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کی التجا کی۔ اور مطالبہ کیا کہ پاکستان بار کونسل وکیل موصوف کا لائسنس منسوخ کرکے نااہل قراردے اور وکیل کے اوچھے ہتھکنڈوں سے نجات دلائے۔