سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں صحت انصاف کارڈ کی کی اجراء کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا استعمال کیا گیامگر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے غیر منصفانہ سروے اور پسند ناپسند کی بنیاد پر ڈیٹا اکھٹا کرنے کی وجہ سے سوات کے تمام تحصیلوں میں غریبوں کے بجائے سرکاری ملازمین ،کاروباری حضرات اور صاحب استطاعت افراد امدادی رقم وصول اور صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہورہے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ کئی سالوں سے سوات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذمہ داران سے مسلسل شکایت کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،سوشل میڈیا اور اخبارات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے غیر منصفانہ فنڈ تقسیم کے حوالے سوات کے عوام ہمیشہ سراپا احتجاج نظر آتے ہے لیکن ادارے کی جانب سے یہی کہا جاتا ہے کہ اس حوالے سے جب تک دوبارہ سروے نہیں کراتے ہم کسی کو نکال یا شامل نہیں کرسکتے۔اب اگر صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کیلئے پھر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کیا جاتا ہے تو سوات کے وہ تمام غریب عوام جو حقیقی معنوں میں حقدار ہیں اورسیاسی سماجی سفارش نہ ہونے کی وجہ سےپہلے انکم سپورٹ فنڈز سے محروم ہیں پھر صحت کارڈ کی سہولیات سے محروم رہ جائے گا۔حکومت کو چاہئے کہ اس حوالے سے از سرنو سروے کرائیں تاکہ یہ پروگرام بھی کرپشن اور من مانی کا شکار نہ ہو۔