ویب ڈیسک:پی سی بی کیجانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سرفراز احمد کپتان، احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف ،محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ سہیل تنویر ، انور علی اور عمر گل بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ رومان رئیس کو فٹنس مسائل کے باعث قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کراچی آئیگی۔ سیریز کا پہلا میچ یکم اپریل کو ہو گا، دوسرا میچ 2 اور تیسرا 4اپریل کو ہو گا، جبکہ تینوں میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔