سوات (مارننگ پوسٹ )ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل سیدو ہسپتال سوات نے شعبہ صحت کے ملازمین متعلق ایم پی اے کے ہتک آمیز بیان پر الیکشن کمیشن ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے رجوع کر لیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایم پی اے کی آڈیو کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر ملازمین نے الیکشن کمیشن ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے نام بھیجے گئے الگ الگ خطوط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایم پی اے موصوف کی آڈیو لیک ہوگئی ہے جس میں انہوں نے سیدو گروپ ہسپتال میں کام کرنے والے محکمہ صحت کے ملازمین کے لئے توہین آمیز زبان استعمال کی ہے۔ انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پر بعض نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا ڈیوٹی سٹیشن تبدیل کرنے کے لئے دبا ئو ڈالا ۔ خطوط میں معاملے کا نوٹس لینے اور ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سیدو ہسپتال کے سٹاف نے ایم پی اے کے ہتک آمیز بیان پر الیکشن کمیشن ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے رجوع کر لیا
