سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ وہ غریب عوام کی خدمت کیلئے دن رات تیار رہتے ہیں کیونکہ اچھی حکومت وہی ہوتی ہے جو غریبوں اور مزدوروں کو سہولیات فراہم کر تی ہے۔وہ گزشتہ روز گرین چوک مینگورہ میں ریڑھی بانوں اور سبزی فروشوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے بعد ان سے گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ وہ بلاخوف و خطر اپنا کاروبار جاری رکھیں لیکن ٹریفک اور عوام کیلئے کسی صورت مشکلات پیدا نہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز نظام کی بدولت شہر کا ٹریفک کا گھمبیر مسئلہ کا فی حد تک حل ہو چکا ہے اور ہم سب کا یہ فرض ہے کہ دھوپ، سردی اور بارش میں مستعد کھڑے رہ کر فرائض انجام دینے والے وارڈنز کے ساتھ خلوص دل سے تعاون کر یں۔ چےئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ وہ ہمیشہ کمزور طبقات کی آواز پر ان کے درمیان موجود ہوں گے اور کسی بھی طبقہ کو غریبوں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حاضرین نے اپنے مسائل حل کرنے پرفضل حکیم خان کا شکریہ ادا کیا۔
سوات :ایم پی اے فضل حکیم نے گرین چوک مینگورہ میں ریڑھی بانوں اور سبزی فروشوں کی شکایات کا ازالہ کردیا
