سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہاہے کہ سوات میں پندرہ روزہ جشن بہاراں کی رنگارنگ تقریبات کل 18اپریل سے شروع ہوں گی ،نیو جنرل بس اسٹینڈ میں ہونے والے فیسٹول میں سرکس ،موت کا کنواں سمیت دیگر کھیل اور علاقائی اسٹالز سجائے جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا، اس موقع پرسوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر شیر ین ذادہ ،جنرل سیکرٹری سعید الرحمن ،سیدشہاب الدین ،سلیم اطہر اور دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر سوات نے کہاکہ سوات میں سیاحت کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے اور اس حوالے سے سوات میں 18سے 30اپریل تک مینگورہ بائی پاس نیو جنرل بس اسٹینڈ میں جشن بہاراں کامیلہ سجے گا جس میں فیمیلز اور بچوں کے لئے بھی خصوصی سرگرمیاں رکھی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ میلہ میں علاقائی مصنوعات کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے جس سے یہاں کی سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ ہوسکے گا انہوں نے کہاکہ اس سال سیاحتی سیزن پر کالام اور مالم جبہ روڈ کو ٹریفک کے قابل بنانے کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں اور ساتھ ہی سیاحتی مقامات پر شاپنگ بیگز پر بھی پابندی لگانے کی سوچ رہے ہیں ۔
سوات میں پندرہ روزہ جشن بہاراں کی رنگارنگ تقریبات کل 18اپریل سے شروع ہوں گی،ڈی سی سوات
