سوات(مارننگ پوسٹ) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں آوارہ کتوں نے درجنوں بھیڑوں کو کاٹ ڈالا۔مالکان اپنی قیمتی بھیڑوں سے محروم ہو گئے تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقہ شموزئی میں آوارہ کتوں نے درجنوں بھیڑوں کو کاٹ ڈالا علاقہ مکینوں نے ٹی ایم اے حکام سے مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں کے خلاف اپریشن کیا جائے۔ مقامی لوگوں کے مطابق تیس سے زائد قیمتی بھیڑ آوارہ کتوں کاشکاربن گئیں۔ بھیڑوں کے مالکان کے مطابق مجموعی طورپر4 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ علاقہ مکینوں نے کہا کہ علاقے میں خوف کا سماں ہےاور مزید بھی جنگلی خون خوار کتوں کے حملوں کا امکان ہےجو مال مویشیوں یاانسانوں پرحملہ آورہو سکتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹی ایم اے سے مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں کے خلاف اپریشن کیا جائے جبکہ ٹی ایم اے احکام کا کہنا ہے کہ بہت جلد علاقے میں آوارہ کتوں کے خلاف اپریشن شروع کیا جائیگا