سوات (مارننگ پوسٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق یکم مئی کو ضلع سوات کا دورہ کریں گے ۔اس موقع پر وہ گراسی گراونڈمینگورہ میں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں منعقد ہونے والے اجتماع ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے واضح رہے کہ سراج الحق دوبارہ امیر جماعت منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ سوات آرہے ہیں ۔جماعت اسلامی ضلعی ہیڈکواٹر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق سراج الحق کے دورۂ سوات کے لئے ہنگامی طور پر تیاریوں کا آغاز کردیا گیا اور ضلعی انتظامیہ سے گراسی گراؤنڈ کی این او سی اور اجازت بھی حاصل کرلی گئی ہے ۔