اسلام آباد(آئی این پی)گیس کی قیمتوں میں سلیب کے تحت اضافہ حکومت پر تنقید کی وجہ بنا ،وزیرخزانہ اسد عمر بھی اس تجویز کے بانی تھے ،غلام سرور خان نے اسد عمر کی تجویز کی سخت مخالفت کی جس کے باعث دونوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ وزارت پیٹرولیم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرورخان سلیب کے تحت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے سخت خلاف تھے تاہم اسد عمر نے اس سلیب کے تحت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کروایا جس کے باعث حکومت کو بڑے پیمانے پر شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔ ذرائع کے مطابق غلام سرورخان نے ای سی سی اجلاس میں گیس قیمتوں میں اضافے کی شدید مخالفت کی تھی اور اسد عمر سے کہا تھا کہ یہ قیمتیں بڑھائی جائیں کیونکہ اس سے سخت عوامی ردعمل کا سامنا ہوگا تاہم اسد عمر نے کہا تھا کہ ہم نے ہر صورت یہ قیمتیں بڑھانی ہیں جس پر اسد عمر اور غلام سرور کے درمیان ایک دومرتبہ تلخی بھی ہوئی تھی ۔وزیراعظم گیس کی قیمتوں پر سخت ناراض ہوئے اور غلام سرور پر سخت برہمی کا بھی اظہار کیا ۔ذرائع کے مطابق غلام سرور کا موقف تھا کہ یہ قیمتیں بتدریج بڑھائی جائیں تاہم اسد عمر کا موقف تھا کہ خسارہ پورا کرنے کیلئے ایک دم ہی ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق صحت کے وفاقی وزیر عامرکیانی کو ہٹائے جانے کی بڑی وجہ ادویات کی قیمتوں میں اچانک وغیر قانونی طور پر 300سے400فیصد تک اضافہ ہے ۔
گیس کی قیمتوں میں اضافہ اسد عمراور غلام سرورخان عہدوں سے فارغ
