مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا نے ناکام معاشی پالیسیوں پر وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا (ن) لیگ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کنڈکٹر تبدیل کرنے سے کچھ ہونے والا نہیںگاڑی کا ڈرائیور تبدیل کرنا پڑے گا صورتحال یہی رہی تو ڈر ہے عمران نیازی ہاتھ جھاڑ کر ایک دن بھاگ جائے گا کچھ عرصے بعد عمران نیازی اپنی نالائقی کا الزام بھی مسلم لیگ ن پر لگا دے گا معیشت کو آئی سی یو میں لے جا کر اس کا آپریشن کرنے والے سرجن بھاگ گئے ہیں یہ پاکستان اور اس کی معیشت کیساتھ بھی وہی کچھ کر رہے ہیں جو پشاور میٹرو کے ساتھ کیا ہے امیر مقام نے کہا ہے کہ آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے ایک وزیر تبدیل ہونے سے کچھ تبدیل نہیں ہوگا تبدیلی نے عوام کو لایا اب رونے کی باری حکمرانوں کی ہے بجٹ سر پر ہے اور نیازی صاحب کو اب نیا تجربہ سوجھا ہے ان تجربات جو بھاری قیمت ملک و قوم ادا کر رہے ہیں، اس کا کون ذمہ دار ہے؟ ان تجربات کے بعد بھی اگر معیشت ٹھیک نہ ہوئی تو پھر ذمہ دار کون ہوگا؟
مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا نے ناکام معاشی پالیسیوں پر وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
