سوات (مارننگ پوسٹ )سوات میں محکمہ پبلک ہیلتھ کو لوکل گو رنمنٹ کو حوالہ کئے جانے کے حکومتی فیصلے کو پبلک ہیلتھ ملازمین نے مسترد کردیا ٗ حکومتی فیصلہ کسی بھی صورت قبول نہیں فیصلہ واپس نہ لیاگیا تو بچوں سمیت صوبا ئی اسمبلی کے سامنے احتجا ج کر ینگے ان خیالا ت کا اظہار پبلک ہیلتھ ویلفیئر یو نین خیبرپختون خوا کے جنرل سیکر ٹری سبحا ن علی خان ٗ پبلک ہیلتھ ویلفیئر یو نین سوات کے صدر فاروق خان ٗ چیئر مین عبداللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکو مت نے محکمہ پبلک ہیلتھ کو لو کل گو رنمنٹ کو حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو صوبہ بھر محکمہ پبلک ہیلتھ ملازمین کو قبول نہیں ہم صوبا ئی حکو مت سے پرزور مطا لبہ کرتے ہیں کہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر ہم پورے صوبے میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات میں محکمہ پبلک ہیلتھ کو لوکل گو رنمنٹ کو حوالہ کئے جانے کے حکومتی فیصلہ مسترد
