سوات (مارننگ پوسٹ)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ کارکنان یکم مئی اجتماع کیلئے بھر پور تیاری کریں ۔ملک کی تقد یر اسلامی نظام سے وابستہ ہے ۔دیانتدار قیادت صرف اور صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ آباد / شاہدرہ اور نویکلے میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ یکم مئی کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق گراسی گراونڈ مینگورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔کارکنان اجتماع کو کامیاب بنانے کی بھر کوشش کریں ۔دیانت دار قیادت صرف اور صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے ۔ایک ہی طبقہ مختلف جماعتوں کی جھنڈوں کے نیچے ملک پر حکمرانی کر رہی ہیں جس سے معاملات سنبھالے نہیں جارہے اور روز بروز ملک کی صورتحال بد سے بدتر ہو رہے ہیں ۔موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہیں۔اسلامی نظام ملک کی تمام مسائل کا حل ہے