ضلع بونیر میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ ڈگر کی حدود تورورسک غلو تنگے میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار ظفرعلی شہید ہو گیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ضلعی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا ٹارگٹ پولیو ٹیم نہیں بلکہ پولیس اہلکارتھا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ مقتول اہلکار کی ذاتی دشمنی تھی اور اس کی بنیاد پر فائرنگ کی گئی ہے۔
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔