سوات (مارننگ پوسٹ)سوات کو سیاحوں نے ایک پھر توجہ کا مرکز بنا دیا،سیاحتی علاقوں میں رمضان شریف کا پورا مہینہ گزارنے کے لئےیخ بستہ علاقوں میں ہوٹل کمروں اور گھروں کو کرایہ پر لینے کی بکنگ شروع ،بحرین اور کالام میں گھروں اور ہوٹلوں کے کمروں کی باقاعدہ بککنگ شروع ھوگئی ہے ،امسال ضلع سوات میں سیاحوں کثیر تعداد میں آمد متوقع،سیزن کی آمد کیساتھ ہی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے ایک بار پھر سوات کا رخ کرلیا ہے،سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں موجودگی نے سوات میں رونقیں دوبالا کردی ہے