سوات (مارننگ پوسٹ) ملاکنڈ ریجنل پولیس سپورٹس گالہ اختتام پذیر ہوگیا۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد سعید خان وزیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈی پی او سوات سید اشفاق انور،ڈی پی او شانگلہ رسول شاہ، ڈی پی او بونیر ارشاد خان، ڈی پی او دیر لوئر عارف شہباز، ڈی پی او دیر اپر میاں نصیب جان اور ملاکنڈ ریجن کے پولیس جوانوں نے شرکت۔ ملاکنڈ سپورٹس گالہ میں شانگلہ میں والی بال ٹورنامنٹ، بونیر میں کرکٹ ٹورنامنٹ، سوات میں فٹ بال ٹورنامنٹ اور دیر لوئر میں ایھتلٹیکس کے مقابلے ہوئے۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد سعید خان وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں ملاکنڈ پولیس کا کمانڈر ہوں۔ آخر میں ریجنل پولیس آفیسرملاکنڈ محمد سعید خان وزیر اور دیگر اعلیٰ افسران نے پولیس افسران اور جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔