سوات(مارننگ پوسٹ)بونیر پولیس کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دہشت گرد ہلاک، گزشتہ روز ضلع بونیر میں پولیو ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والا دہشت گرد آپریشن کے دوران ہلاک۔تفصیلات کے مطابق: آج دن 12بجے کے قریب ضلعی پولیس بونیر نے علاقہ جنگ درہ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ دوران تلاشی ایک گھر سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی وارث خان زخمی ہوا۔پولیس نے جوابی کاروائی کی۔یہ پولیس مقابلہ تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران ایک دہشت گرد جس کی شناخت ابھی باقی ہے کو ہلاک کیا گیا پولیس نے دوران آپریشن گھر سے تین خواتین، تین بچوں اور دو عمر رسیدہ افراد کو بحفاظت نکالا۔پولیس نے گھر کے تلاشی کے دوران 24اپریل کو پولیس کانسٹبیل ظفر علی جو پولیو ڈیوٹی کے دوران شہید کیا گیا تھا سے چھینی گئی سرکاری کلاشنکوف برآمد کی جبکہ جس ریپیٹر سے کانسٹیبل کو شہید کیا گیا وہ بھی موقع سے پولیس کو ملی ہے۔اس پورے آپریشن کی نگرانی ریجنل پولیس آفیسر محمد سعید خان اور ڈی پی اُو بونیر ارشاد خان نے ذاتی طور پر سر انجام دی، مذید تحقیقات جاری ہیں۔
بونیر پولیس کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دہشت گرد ہلاک
