سوات (مارننگ پوسٹ) جمعیت علمائے اسلام (س) اور دیگر مذہبی جماعتوں کے 70 سے زائد علمائے کرام نے سابق وزیر اعلیٰ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین اور امیدوار برائے PK-10 اور NA-4 محمود خان سے مٹہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مفتی رشید احمد، مفتی عبداللہ، مفتی اظہار الحق، مولانا فتح الاسلام، مولانا حبیب احمد، مولانا افسر ولی، مولانا حسین احمد، مولانا عبیداللہ، مولانا رضاء اللہ، مولاناحکمت اللہ مغل، مولانا کلیم اللہ حقانی، مولانا نجیب اور مولانا شکیل بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی اور علاقائی مسائل سمیت الیکشن 2024ء کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ علمائے کرام نے سابق وزیر اعلیٰ کی سوات سمیت صوبے کی تعمیر و ترقی اور علمائے کرام کی فلاح بہبود کے لئے انقلابی اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پرعلمائے کرام نے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور عوام سے اپیل کی کہ 8 فروری کو پگڑی کے نشان پر مہر ثبت کرکے سوات کی ترقی کوووٹ دیں۔
مٹہ، علمائے کرام نے محمود خان کی حمایت کا اعلان کردیا
