سوات(مارننگ پوسٹ)صوبائی زکوۃ کونسل کے ممبر انجینئر عمرفاروق کی کوششوں سے یتیم بچوں کے ادارہ خپل کور کے لئے ایک کروڑ روپے کی امداد منظور کرلی گئی،خپل کور انتظامیہ کی درخواست پر کونسل کے اجلاس میں انجینئر عمرفاروق کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی جس پر کمیٹی نے منظوری دیدی،انجینئر عمرفاروق کے مطابق خپل کور کے یتیم بچوں کے لئے مئی اور جون میں 30لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی جبکہ جولائی سے دسمبرتک 70لاکھ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ یتیم اور بے سہارا بچوں کے ادارے ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین کی وساطت سے درخواستیں دیں گے جس پر کونسل کے اجلاس میں بحث کرکے ان اداروں کو بھی امدادی رقم کی فراہمی کی جائے گی جس سے یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم وتربیت میں ان اداروں کو آسانی ہوگی۔
انجینئر عمرفاروق کی کوششوں سے یتیم بچوں کے ادارہ خپل کور کے لئے ایک کروڑ روپے کی امداد منظور
