سوات(نامہ نگار)سوات میں پاک فوج کے زیر اہتمام سیدوشریف ائرپورٹ پر دو روزہ ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا،جس میں جی او سی سوات میجر جنرل خالد سعید،بیگم میجر جنرخالد سعید،بریگیڈئر نسیم انور،ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا سمیت دیگر سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوامی نمائندوں نے شرکت کی،میلہ میں سوات سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیا ر کی جانے والی گھریلو اشیاء اور کھانوں کے اسٹالز بھی سجائے گئے تھے،بچوں کے لئے جیولری سمیت کپڑوں اور کھلونوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے،پشتو گلوکاروں نے آواز کا جادو جگا کر سماں باندھ دیا تو اے پی ایس سوات کے بچوں نے بھی ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی،اس موقع پر بیگم میجر جنرل خالد سعید نے کہاکہ اس قسم کی سرگرمیوں سے نہ صرف خواتین کی ہنرمندی سامنے آئے گی بلکہ وہ معاشی طور پر بھی مستحکم ہوں گی انہوں نے کہاکہ سوات کے لوگوں نے کٹھن حالات دیکھے ہیں لیکن دس سال کی قلیل مدت میں اب امن کی فضا کے ساتھ ساتھ سوات کی سرزمین پر پاکستان کے رنگ بکھر رہے ہیں۔
سوات میں پاک فوج کے زیر اہتمام دو روزہ ثقافتی میلا سج گیا،
