سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ غریبوں سے روزگارچھیننے کے حق میں نہیں غریب لوگوں کے حقوق کے حصول کیلئے پرعزم ہیں انتظامیہ بھی ماہ رمضان میں غریب محنت کشوں کے ساتھ بھرپور تعاؤن کرے گی ہتھ ریڑھی بانوں کو بھی اپنی حدود میں رہتے ہوئے کاروبار کرناچاہئے تاکہ اُن سے عوام کو تکلیف اور ٹریفک روانی میں بھی خلل پیدا نہ ہو ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹی ایم اے بابوزئی مینگورہ میں ہتھ ریڑھی بانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر تحصیل بابوزئی میں اپوزیشن لیڈر شاہد علی خان، تحصیل کونسلر اقبال کاکا جی اور اے اے سی بابوزئی بھی موجود تھے اس موقع پر ریڑھی بانوں کو ان کے شناختی کارڈز بھی واپس کئے گئے فضل حکیم خان نے کہا کہ خود ایک غریب طبقے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ان غریبوں کی دکھ درد سے بخوبی آگاہ ہوں انہوں نے مزیدکہا کہ کسی بھی صورت غریبوں سے ان کاروزگارچھیننے کے حق میں نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم قوم کے ساتھ مخلص ہیں اور مخالفین جتنابھی چلائیں لیکن پاکستان کو ترقی اور خوشحالی سے کوئی نہیں روک سکتا انہوں نے مزید کہاکہ انتظامیہ سے بھی کہا ہے کہ وہ غریب ریڑھی بانوں کیلئے مشکلات پیدانہ کرے اوریہی محنت کش لوگ بھی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے روزگارکیلئے اپنے حدود میں رہے تاکہ مسائل پیدانہ ہو انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کوان غریب لوگوں کی حمایت حاصل ہے اوران کے حقوق پرسودے بازی کرنے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔
خود ایک غریب طبقے سے تعلق ہے، غریبوں کی دکھ درد سے بخوبی آگاہ ہوں،فضل حکیم
