سوات(مارننگ پوسٹ)ماڈل کورٹ نے قتل کے ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی،گزشتہ روز سوات ماڈل کورٹ کے جج محترمہ حاجرہ رحمن نے قتل کے ملزم پر جرم ثابت ہونے پرملزم ایوب کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی،مدعی کی طرف سے ممتاز قانون دان اورنگزیب خان نے کیس کی پیروی کی،ملزم ایوب خان نے دو ہزار آٹھ میں طاہر محمد کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا جس کو بعد میں 2017 میں گرفتار کیا گیا۔
سوات ماڈل کورٹ نے 2008 میں قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی
