سوات(مارننگ پوسٹ) فیس بک نے جھوٹی خبریں اور ویڈیو کو روکھنے کے لئے طریقہ کار میں تبدیلی کردی۔آپ لوڈ ہونے والے تمام ویڈیو کی تصدیق کے بعد ریلزکی جارہی ہے، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے سب سے بڑے ویپ سائٹ فیس بک نے جھوٹی اور غلط ویڈیو رپورٹ کو روکھنے کے لئے پالیسی میں تبدیلی کردی، اب فیس بک پیج یا ذاتی پیج پر اپ لوڈ ہونے والے تمام ویڈیوز مانیٹرنگ کے بعد ریلز کی جارہی ہے۔ تمام ویڈیو ز کوایک خاص وقت کے بعد ریلزکی جارہی ہے۔ ویڈیو آپ لوڈ ہونے کے بعد ان کی باقاعدہ جانچ پڑتا ل کی جارہی ہے تاکہ اس میں ایسے مواد نہ ہو جوکہ فحش ہو، کسی ملک، مذہب، فرقے کے خلاف ہو، جن میں تشدد ہو یا جس میں کسی کو بلیک میل کیاجارہاہو۔ اس کے ساتھ معلومات کی سچائی کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ فیس بک پر دئے گئے معلومات کے مطابق اگر کسی ویب پیج کے ایڈمن نے بار بار دئے گئے اصولوں کی خلاف ورزی کی تو اس کی آئی ڈی اور پیج کو مستقل بند کردیاجائیگا،۔حال ہی میں فیس بک نے پاکستا ن کے سینکڑوں ایسے پیج بند کردئے ہیں جن کو چلانے والوں نے اپنا نام چھپا کررکھا تھا یا چھپانے کی کوشش کی گئی تھی۔ فیس بک انتظامیہ کے مطابق بار بار شکایت کی وجہ سے اس طرح کے فیصلے کئے گئے ہیں۔
فیس بک نے جھوٹی خبریں اور ویڈیو کو روکھنے کے لئے طریقہ کار میں تبدیلی کردی
