سوات (مارننگ پوسٹ)واسا کے اپریشن منیجر میاں شاہد علی خان کا چارج سبھالنے کے بعد مینگورہ کے مختلف علاقوں میں صفائی اور پانی کے فراہمی معائنہ، بہت جلد صفائی کے نظام کو بہتر کیا جائیگا اور تمام علاقوں کو پانی کی سپلائی ممکن بنائینگے ،اپریشن منیجر واسا میاں شاہد علی خان ،تفصیلات کے مطابق مینگورہ میں واسا کوٹی ایم اے کے اختیارات او ر صفائی وستھرائی اور پانی کے فراہمی کے ذمداریاں سونپنے کے بعدصفائی ستھرائی اور پانی کے فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے اور میاں شاہد علی خان کے بطور اپریشن منیجر واسا تعنیاتی کے بعد میاں شاہد علی خان نے مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں شیبر آباد اور گنبد میرہ وغیرہ کا دورہ کیا اور اس دوراں اُنہوں نے علاقوں میں جاری صفائی مہم کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر میاں شاہدعلی خان نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اب مینگورہ شہراور آس پاس کے علاقوں میں صفائی ستھرائی اور پانی کی فراہمی کی ذمداری واسا کی ہے اسلئے ہماری بھر پور کوشش ہوگی کہ ہم شہر بھر کے صفائی ستھرائی کے نظا م کو بہتر بنائیں اور مینگورہ شہر اور آس پاس کے علاقوں کے مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی بھی ممکن بنائیں اُنہوں نے کہا جن جن علاقوں میں پانی کے پائپ لائن بوسیدہ ہے اُن کو چینج کرینگے وہاں پر نئے پائپ لائن بچھائیں گے اور جن پائپ لائنوں میں پانی کی فراہمی معطل ہے اس میں پانی کی فراہمی دوبارہ بحال کرینگے اس موقع پر لوگوں نے واسا کا شکریہ آداکیا اور کہا کہ کافی عرصہ بعد کسی نے اس علاقے کا رخ کرلیا ہے اور یہاں پر عوام کے مشکلات کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔